سی سی ڈی افسران نے ضلعی سطح پر غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف بھر پور کارروائی کے لئے پلان تیار کرلیا
لاہور( کرائم رپورٹر)پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو ایک اور اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔صوبے بھر میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا گیا۔سی سی ڈی حکام کے مطابق سی سی ڈی افسران نے ضلعی سطح پر غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف بھر پور کارروائی کے لئے پلان تیار کرلیا۔پنجاب میں غیر قانونی ہتھیاروں میں ملوث عناصر کی لسٹیں مرتب کرنے کا عمل بھی شروع ہوگا۔امن دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون کافیصلہ ہو چکا ہے،غیرقانونی ہتھیاروں کی بہتات کی وجہ سے اندرونی سلامتی خراب ہو رہی ہے۔