پلانٹس کا دھواں ، زہریلے اخراجات بیماریوں کا سبب بن رہے تھے:شہری
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات احمد حسن کی بڑی کارروائی، عوامی صحت کو خطرات سے دوچار کرنے والے غیر قانونی ٹائر پلانٹ کے خلاف محکمہ ماحولیات کا بڑا ایکشن، 42بارہ ایل میں قائم ٹائر پلانٹ مسمار کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات احمد حسن نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر چلنے والے ٹائر پلانٹ کو ختم کر دیا، جبکہ مزید کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر احمد حسن کا کہنا تھا کہ ضلع ساہیوال میں ماحولیاتی آلودگی اور انسانی صحت کے لیے خطرہ بننے والے کسی بھی غیر قانونی پلانٹ کے خلاف بلا امتیاز اور بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ٹائر پلانٹس سے اٹھنے والا دھواں اور زہریلے اخراجات مختلف بیماریوں کا سبب بن رہے تھے جس کے باعث شہری شدید مشکلات اور اذیت کا شکار تھے۔