پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی ازسرنو اپگریڈیشن کا فیصلہ کر لیا
پی سی بی نے آئندہ ماہ سے کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں اسٹیڈیم کے پرانے اسٹینڈز کو گرایا جا کر جدید ری ماڈلنگ کی جائے گی۔اسٹیڈیم کے ویو کو بہتر بنانے کے لیے اسٹینڈز کے باہر نصب جنگلے ہٹا دیے جائیں گے، اور انکلوژرز کا ڈیزائن قذافی اسٹیڈیم سے ملتا جلتا ہوگا، جس میں بعد میں چھتوں کی تنصیب بھی کی جائے گی۔
پی سی بی، سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد میں بھی ایک نیا اسٹیڈیم تعمیر کر رہا ہے، جس کا انتظامی کنٹرول سی ڈی اے کے پاس ہوگا، اور اسے بین الاقوامی و ڈومیسٹک میچز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں اسٹیڈیمز اپگریڈیشن کے لیے پی سی بی نے 18 ارب روپے مختص کیے تھے، جن میں سے پہلے فیز میں 10.5 ارب روپے سے زائد فنڈز تعمیراتی کاموں پر خرچ کیے گئے ہیں۔