خوارج کے ہاتھوں تباہ مساجد کی تزئین کا کام مکمل، عوام کا خراج تحسین

 عوام نے فرنٹیئر کور کے اقدامات کو علاقے میں امن و استحکام کی علامت قرار دیا
پشاور(آئی این پی )فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ)  کی جانب سے باجوڑ میں خوارج کے ہاتھوں تباہ 2 مساجد کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا۔فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا(نارتھ) نے باجوڑ کے علاقے میں 2 مساجد، مسجد سلیمان خیل اور مسجد اعراب کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا۔  ان مساجد کو خوارج کی جانب سے حملوں میں شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔مساجد کی بحالی میں شمسی توانائی کیلئے  سولر سسٹم کی تنصیب شامل ہے تاکہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہ ہو۔ پاک فوج کی ان کوششوں کو مقامی عوام کی جانب سے بے حد سراہا  جا رہا ہے