قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آزاد کشمیر کی انتظامیہ سے گرفتاری میں تعاون مانگ لیا
ایف آئی اے نے بھی سعد رضوی کے نام پر چلنے والے 95 بینک اکائونٹس کا سراغ لگالیا :سینئراہلکار
لاہور (آئی این پی)پنجاب حکام نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی کا سراغ لگا لیا ہے، حکام کے مطابق دونوں مفرور رہنما مریدکے میں ہونے والے کریک ڈائون کے بعد آزاد جموں و کشمیر فرار ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ معلومات آزاد جموں و کشمیر کی انتظامیہ کے ساتھ شیئر کر دی ہیں اور ان سے ٹی ایل پی رہنمائوں کی گرفتاری میں تعاون مانگا گیا ہے، دوسری جانب، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بھی سعد رضوی کے نام پر چلنے والے تقریبا 95 بینک اکائونٹس کا سراغ لگایا ہے، اہلکار کے مطابق ان میں سے 15 اکائو نٹس سود پر مبنی تھے، اور ایف آئی اے ان بینکوں سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان اکائو نٹس کے لین دین کا جائزہ لیا جا سکے ۔