یہ تبدیلی معاشرے کو بنیادی ڈھانچے کی سطح پر بدل دے گی، جس میں پیسے کی اہمیت ختم ہو جائے گی
واشنگٹن (آئی این پی ) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے مستقبل میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی اور روبوٹ انسانوں کیلئے کام کو اختیاری بنا دیں گے، پیسہ غیر متعلقہ یا غیر اہم ہو جائے گا، اور غربت ختم ہو جائے گی۔ایلون مسک نے واشنگٹن میں ہونے والے امریکہ-سعودی سرمایہ کاری فورم میں اس بات کو دہرایا کہ اے آئی اور روبوٹک ٹیکنالوجی میں مسلسل بہتری غربت کے خاتمے کا حل ہے۔ اگلے 10 سے 20 سال میں مصنوعی ذہانت اور انسان نما روبوٹ معاشرے کی ساخت کو بدل دیں گے