پنجاب میں ضمنی الیکشن کی مہم آج رات ختم ہوگی‘ این اے 18 کیلئے فوج طلب

 لاہور (آئی این پی )لاہور سمیت پنجاب بھر کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن 23 نومبر کو ہوگا، قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ امیدواروں کی انتخابی مہم آج  رات 12 بجے ختم ہوگی‘الیکشن کمیشن   نے این اے 18ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب کرلی ۔  الیکشن کمیشن نے سول آرمڈ فورسز کی طلبی کیلئے سیکرٹری دفاع کو خط لکھ دیا