حکومت دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے فعال اقدامات کر رہی ہے:اسحاق ڈار

 پاکستان کو  دہشت گردی کا خطرہ بنیادی طور پر اس کی سرحدوں کے پار سے حمایت اور منصوبہ بندی کے ذریعے ابھارا جاتا ہے:نیٹوکے سیکرٹری جنرل سے گفتگو
برسلز(آئی این پی)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحق ڈار کی برسلز میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا اور پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو تسلیم کیا۔وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحق ڈار نے آج برسلز میں واقع نیٹو ہیڈکوارٹرز میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل، مارک روٹے سے ملاقات کی۔سیکرٹری جنرل روٹے نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا اور پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو تسلیم کیا۔نائب وزیراعظم /وزیر خارجہ نے جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی خواہش اور کوششوں پر زور دیتے ہوئے تعمیری مکالمے اور تعاون کی اہمیت اجاگر کی۔انسدادِ دہشت گردی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو دہراتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو درپیش دہشت گردی کا خطرہ بنیادی طور پر اس کی سرحدوں کے پار سے حمایت اور منصوبہ بندی کے ذریعے ابھارا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان ان خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے