امریکی ارکان کانگریس کا وزیراعلی پنجاب کو خط، اقدامات کو سراہا

پنجاب کی اصلاحات انسانی حقوق اور ترقیاتی اہداف کیلئے اہم ہیں‘ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں
 جبری مشقت کے خاتمے کی ہر کوشش کی مکمل حمایت کی جائے گی:امریکی ارکانِ کانگریس کی یقین دہانی
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی اراکین کانگریس نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو خط لکھ دیا جس میں حکومت کے ویژنری اقدامات کو سراہا گیا ہے۔خط امریکی کانگریس کے اراکین تھامس آر سوزی اور جیک برگمن نے لکھا، امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس کے دونوں ممبران نے مریم نواز کو مشترکہ خط ارسال کیا، تھامس آر سوزی امریکی ایوانِ نمائندگان میں خارجہ پالیسی پر موثر آواز سمجھے جاتے ہیں۔جیک برگمن امریکا کی ہاس آرمڈ سروسز کمیٹی کے سینئر اور بااثر رکن ہیں، دونوں ارکان امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، ان کا مشترکہ خط پاکستان امریکہ تعلقات پر اہم پالیسی پیغام تصور کیا جا رہا ہے۔سوزی اور برگمن کا خط واشنگٹن میں پاکستان سے متعلق پالیسی حلقوں کی سنجیدگی ظاہر کرتا ہے، کانگریس کے سینئر اراکین کی حمایت یہ بتاتی ہے کہ امریکہ کے بااثر پالیسی ساز انسانی حقوق اور جبری مشقت کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کی اقدامات کو عالمی ماڈل سمجھ رہے ہیں۔خط میں کانگریس ممبران نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بھٹہ صنعت کی جدید کاری کا جرات مندانہ فیصلہ کیا، ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کیلئے پنجاب کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔خط میں کہا گیا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق 45 لاکھ سے زائد لوگ اب بھی پیشگی سسٹم میں پھنسے ہوئے ہیں، مریم نواز حکومت کا جدید میکنائزڈ بھٹہ ماڈل خطے کیلئے مثال بن سکتا ہے