ویب ڈیسک:لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس (AQI) خطرناک حد 457 پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ صورتحال لاہور کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر لے آئی ہے۔ حکومت اور ماحولیاتی ادارے لاہوریوں کو سختی سے ماحول دوست اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں تاکہ اسموگ کے مسائل کو کم کیا جا سکے۔
اہم مقامات پر AQI کی صورتحال:
یو ایس قونصلیٹ: 840
ڈی ایچ اے فیز 8: 600
سی ای آر پی آفس: 537
جوہر ٹاؤن: 513
لاہور کا موسم:
موجودہ درجہ حرارت: 17 ڈگری سینٹی گریڈ
آئندہ چوبیس گھنٹوں کی پیشگوئی:کم از کم: 13 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ سے زیادہ: 26 ڈگری سینٹی گریڈ
مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، تاہم موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
دیگر شہروں کی صورتحال:
کراچی: AQI 216
ملتان: AQI 202
کوئٹہ کی حالت:
دوسری جانب، کوئٹہ میں فضائی آلودگی کی صورتحال مثالی قرار دی جارہی ہے۔ وہاں کا ماحول صاف ستھرا اور خوشگوار ہے، جہاں نیلا آسمان، خشک سرد موسم، چمکتی دھوپ، اور پت جھڑ میں کھلے رنگ برنگے پھول ماحول کو دلکش بنائے ہوئے ہیں۔
حکومتی اقدامات:
حکومت پنجاب نے اسموگ میں کمی کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں گاڑیوں اور صنعتوں سے نکلنے والے دھوئیں کو کنٹرول کرنے کے لیے سختی اور عوام کو شجرکاری و ماحول دوست طرز زندگی اپنانے کی تاکید شامل ہے۔
ماہرین کی تجاویز:
شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
ماسک پہنیں اور گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔
ماحول دوست ایندھن اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔
گاڑیوں کی دیکھ بھال کریں تاکہ دھواں کم خارج ہو۔