لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 176 ریکارڈ

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 176 ریکارڈ

لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 176 ریکارڈ کیا گیا۔لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں فرق دیکھا گیا۔ سی آر پی آفس میں AQI 285، ماڈل ٹاؤن میں 253، علامہ اقبال ٹاؤن میں 221، ڈی ایچ اے میں 219 اور برکی روڈ پر 212 ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح اے آر سی میں AQI 205 جبکہ عسکری 10 میں 128 ریکارڈ کیا گیا۔ صورتحال کے باعث شہریوں کو آلودہ فضا میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔