کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ منظوری وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت، وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ای سی سی میں بطور رکن شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، اسپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) بل 2026ء بھی منظوری کے لیے پیش کیا گیا، جسے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر منظور کر لیا ہے۔یہ اقدامات اقتصادی شعبہ میں بہتری اور ترقی کے لیے اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔