پنجاب بھر میں 1356ٹریفک حادثات، 699افراد شدید زخمی

285ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1356ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 699افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔878معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (78فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 932ڈرائیوز،57کم عمرڈرائیور، 498مسافراور153پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ285ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت345متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 81حادثات میں 86متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان 72حادثات میں 78متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1583متاثرین میں 1268مرد اور315خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 219افراد کی اوسط عمر18سال سے کم881افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ483زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1444موٹرسائیکلز،100آٹورکشے،153کاریں،37وین،09مسافر بسیں،39ٹرک اور76دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔