واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس سیتھ مولٹن نے ایران جنگ پر سوالات کرکے سینٹرل کمان کے کمانڈر ایڈمرل کوپر کو لاجواب کردیا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق سینیٹ کمیٹی بریفنگ میں سیتھ مولٹن نے کہاکہ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام پہلے ہی تباہ کردیا گیا تھا تو پھر جنگ شروع کیوں کی؟کیا ٹرمپ نے پہلے جھوٹ بولا تھا؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ بھی منصوبہ میں تھا کہ ایران ہرمز کو بندکردے گا؟کیا یہ بھی امریکی منصوبے میں تھا کہ ہرمز کھلوانے کے لیے چین سے بھیک مانگنا پڑے گی؟سیتھ مولٹن کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتیں 56 فیصد تک بڑھنا بھی کیا منصوبے میں شامل تھا؟ مزید کتنے امریکی فوجیوں کو مروانا منصوبے میں شامل ہے؟ لگتاہے ہم ایران کے خلاف جنگ ہار رہے ہیں۔