پولیس فورس کے جوانوں کی فائرنگ پریکٹس

 فائر پریکٹس کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا ہے،665۔سکیورٹی گارڈز 3238 جوانوں کو فائرنگ پریکٹس کروائی گئی 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ میں سکیورٹی ڈویڑن۔ٹیلی کمیونیکیشن۔سکیورٹی گارڈز۔ایلیٹ فورس لاہورایس پی یو فورس۔ریلوے پولیس۔ڈولفن و پی آر یو فورس۔تھانہ جات کے اہلکاروں کی فائرنگ پریکٹس کا انعقاد کیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال ایلیٹ فورس لاہور کے 1327۔ایس پی یو فورس کے 1365۔ریلوے پولیس کے 565۔سکیورٹی ڈویڑن کے 665۔سکیورٹی گارڈز 3238 جوانوں کو فائرنگ پریکٹس کروائی گئی تمام ڈویڑن کے تھانہ جات۔پولیس لائنز سے بھی پولیس افسران و جوانوں کو فائرنگ پریکٹس کروائی جاتی یے۔ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت کے مطابق سکیورٹی ڈویڑن اور لیڈیز پولیس افسران کو بھی فائر پریکٹس کروائی جاتی ہے رواں سال مختلف ڈویڑنزو ونگ کے افسران و جوانوں کو بریٹا پسٹل۔ایس ایم جی۔ ایم پی فائیو۔12 بور کے راونڈ  فائر کروائے گئیرواں ماہ میں سکیورٹی ڈویڑن کے 75۔ٹیلج کمیونیکیشن پنجاب کے 80۔سکیورٹی گارڈز 89۔گن مین 19 جوانوں کو فائرنگ پریکٹس کروائی گئی ویپن ہینڈلنگ اور درست نشانہ کے متعلق ٹریننگ اور فائرنگ پریکٹس کروائی گئی فائر پریکٹس مرحلہ وار لاہور پولیس کے مختلف ونگزمیں تعینات تمام پولیس افسران و جوانوں کو کروائی جاتی ہے فائر پریکٹس کا مقصدافسران اور اہلکاران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا ہے