گرفتار ملزمہ ہسپتال سے فرار

لاہور(کرائم رپورٹر)چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ جنرل ہسپتال سے فرار ہوگئی کوٹ لکھپت جیل میں قید ملزمہ صائقہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوئی ،پولیس ذرائع کے مطابق لیڈیز کانسٹیبل کے ہمراہ ملزمہ کو چیک اپ کیلئے ہسپتال لایا گیا تھا ،کانسٹیبل ملزمہ صائقہ کیلئے ہسپتال میں پرچی بنوا رہے تھے،روم میں اکیلی ملزمہ موقع کا فائدہ اٹھا کرفرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔