کے الیکٹرک کراچی کے عوام کیلئے بھارت سے کم نہیں:اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی

 جیسی بھارت کے خلاف کارروائی ہوئی کے الیکٹرک کیخلاف بھی کی جائے، علی خورشیدی کامطالبہ  
  کراچی (آئی این پی ) اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کیلئے بھارت سے کم نہیں، جیسی بھارت کے خلاف کارروائی ہوئی کے الیکٹرک کیخلاف بھی کی جائے۔اپنے ایک بیان میں علی خورشیدی  نے کہا کہ مقامی، صوبائی یا وفاقی حکومت ہو کراچی کے مسائل پر بے حس نظر آتی ہے، کے الیکٹرک انتظامیہ ایم این ایز،ایم پی ایزکی بات سننے کو تیار نہیں، کے ای16سے 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کررہی ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کیلئے بھارت سے کم نہیں، جیسی بھارت کے خلاف کارروائی ہوئی کیالیکٹرک کے خلاف بھی کی جائے۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ بجلی چوری روکنے کی ذمے داری کے الیکٹرک کی ہے جس میں وہ ناکام ہوئی، وفاقی وزیر توانائی آئے تھے وہ کچھ بھی نہیں کر رہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مزدور جب رات میں آتا ہے تو بجلی بند ہوتی ہے، بھارت نے رات میں حملہ کیا کے الیکٹرک بھی رات میں حملہ کرتی ہے، وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کرے۔