3لاکھ 20ہزار800 روپے کا تو لہ،چاندی فی تولہ 31روپے سستی ہوگئی،انٹربینک میں ڈالر 280.23ہوگیا،
کراچی(خصوصی رپورٹ)سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس کے نتیجے میں سونے کی قیمتیں آئے روز نئے ریکارڈ بنارہی ہیں جبکہ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں معمولی نوعیت کا اضافہ ہوا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے پہلی بار 3050 ڈالر فی اونس کا ہوگیا،مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے کے نمایاں اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔ دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543 روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 34 روپے ہوگئی۔ چاندی فی تولہ قیمت 31 روپے کی کمی سے 3 ہزار 524 روپے ہوگئی تھی۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 2پیسے کے اضافے سے 280 روپے 23 پیسے پر جاپہنچا،اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر01پیسے کے اضافے سے 282روپے 07پیسے پر بند ہوا۔