ریکارڈ یافتہ موبائل چور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ ڈکیتوں اورچوروں کیخلاف ان ایکشن ہے قلعہ گجر سنگھ ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ موبائل چور کوگرفتار کرلیاترجمان ڈولفن کے مطابق پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم نے مشکوک شخص کو تعاقب کے بعد ایبٹ روڈ پر گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے 2 چوری شدہ ہزاروں روپے مالیت کے موبائل برآمد کئے گئے ملزم اویس ڈکیتی چوری اور منشیات کے 43 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ملزم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ چوروں، ڈاکوؤں اورراہزنوں کو گرفتار کرنے کیلئے لاہور پولیس پرعزم ہے۔