غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں:زرتاج گل

غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں:زرتاج گل

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے اور سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دینا چاہیے۔

 اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔زرتاج گل کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتی ہے اور ابھی بھی ان کارکنان کو غائب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریکِ انصاف کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔زرتاج گل نے حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ملک کی فکر نہیں، اور وزیرِ اعظم کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت صرف تحریکِ انصاف کے پیچھے پڑی ہوئی ہے اور عوام کا ووٹ ان کے لیے امانت نہیں ہے۔