خانیوال میں ٹرین حادثہ:27مسافر زخمی

خانیوال(آئی این پی )خانیوال ریلوے سٹیشن پر سگنل پول کی سیڑھی ٹکرانے سے 27مسافر زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق زخمی مسافر عوامی ایکسپریس اپ،عوامی ایکسپریس ڈائون اور موسی پاک ایکسپریس میں سوار تھے، زخمیوں میں خواتین، بزرگ اور نوجوان شامل ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے سیڑھی ٹریک پر دھکیل دی تھی، زخمی مسافر کھڑکی سے ہاتھ نکال کر بیٹھے تھے، واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔