تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو پہلے غزہ اور اب ایران کے ساتھ جنگ کے باعث اپنے بیٹے کی شادی منسوخ ہونے کا غم کھانے لگا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ایرانی میزائل حملے سے متاثر ہونے والے ایک اسرائیلی اسپتال کا دورہ کیا۔دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اس جنگ کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ کی ذاتی قیمت بھی ادا کرنی پڑرہی ہے، لوگ زخمی ہورہے ہیں اور اپنے پیاروں کو کھو رہے ہیں