اتوار کی شب 2 جہازوں پر پروجیکٹائل حملے ہوئے، برطانوی میری ٹائم ایجنسی

اتوار کی شب 2 جہازوں پر پروجیکٹائل حملے ہوئے، برطانوی میری ٹائم ایجنسی

یو اے ای اور عمان کے قریب سمندری حدود میں دو بحری جہازوں کو پروجیکٹائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا، تاہم حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق ایک واقعہ متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب پیش آیا، جہاں پروجیکٹائل حملے کے نتیجے میں جہاز کے اسٹیئرنگ گیئر کو نقصان پہنچا۔دوسرا واقعہ عمانی ساحل کے قریب پیش آیا، جہاں ایک بحری جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ میری ٹائم حکام کے مطابق جہاز کے عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم جہاز پر لگی آگ پر قابو پانے کی کارروائی جاری رہی۔حکام نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ یا فریق نے قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ خلیج عمان اور آبنائے ہرمز کا خطہ عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، جہاں ماضی میں بھی بحری جہازوں پر حملوں کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔ حالیہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث سمندری سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔