قتل، چوری اور منشیات فروشی میں ملوث افراد سے اسلحہ و آئس برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا بشارت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ چیکنگ قتل، چوری اور منشیات فروشی جیسے سنگین جرائم میں ملوث 4 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں عمران، عثمان، سجاد اور حسن سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان سے 1 کلو سے زائد آئس، 2 پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔