منصورہ بازار میں ملزم نے فائرنگ کرکے 45سالہ صائمہ کو مارڈالا ،پولیس نے سفاک شوہر گرفتار کرلیا
لاہور (کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے منصورہ بازار میں گھریلو تنازع پر شوہر نے اپنی 45 سالہ بیوی صائمہ بی بی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق گلشن پارک منصورہ کے رہائشی زاہد نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ ملزم زاہد نے پستول سے بیوی پر فائرنگ کی۔ مقتولہ کو 2 گولیاں لگیں۔ پستول کی 2 گولیاں لگنے سے 43 سالہ صائمہ ہلاک ہو گئی۔ ملزم زاہد کو گرفتار کر کے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔ ناحق قتل کرنے والے سفاک ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔