قصور: واپڈا کے خلاف احتجاج، فیروزپور روڈ بلاک

 قصور (خصوصی رپورٹ) تھانہ بی ڈویڑن کی حدود چونگی کمال چشتی میں واپڈا کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فیروزپور روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کر دیا۔ علی شاہ سکنہ حاجی گگا کی قیادت میں 35 سے 40 افراد نے سڑک پر دھرنا دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں گزشتہ تین روز سے بجلی بند ہے، لیکن واپڈا حکام ٹرانسفارمر کی تنصیب سے گریزاں ہیں، جس سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔