حکمران اتحادکے پاس 75 نشستیں ،اقتدار برقرار رکھنے کے لیے مزید 50 نشستیں درکار
ٹوکیو(آئی این پی )جاپان میں پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا کے انتخابات کیلئے ووٹنگ میں وزیراعظم شیگیرو اشیبا اور ان کی حکمران جماعت کو ممکنہ شکست کا سامنا ہے۔یہ انتخاب ایوانِ بالا کی 248 نشستوں میں سے آدھی یعنی 124 نشستوں کے لیے منعقد ہوا، وزیراعظم اشیبا نے اپنی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اتحادی جماعت کومیٹو کے لیے صرف سادہ اکثریت حاصل کرنے کا ہدف رکھا ہے، موجودہ وقت میں ان کے اتحاد کے پاس 75 نشستیں ہیں، اس لیے انہیں مزید 50 نشستیں درکار ہیں۔انتخابات سے قبل ان کے اتحاد کے پاس 141 نشستیں تھیں، اس لیے موجودہ ہدف ایک بڑی پسپائی تصور کیا جا رہا ہے۔ میڈیا سروے کے مطابق اشیبا کے لیے انتخابی میدان خاصا مشکل ہو چکا ہے۔ اگرچہ ایوانِ بالا وزیراعظم کے خلاف اعتماد کا ووٹ نہیں لا سکتا، لیکن کمزور کارکردگی کی صورت میں پارٹی کے اندر سے استعفے یا نیا اتحادی تلاش کرنے کے مطالبات سامنے آ سکتے ہیں۔