تین یرغمالی خواتین 24 سالہ رومی گونن، 28 سالہ ایملی دماری اور ڈورون 31 سالہ شتنبر خیرشامل
مقبوضہ بیت المقدس(یواین پی)عر ب ٹی وی نے عوفر جیل کے سامنے سے خصوصی مناظر حاصل کیے ہیں جہاں اسرائیل کی طرف سے رہا کیے گئے فلسطینی قیدی دیگر جیلوں سے منتقلی کے بعد پہنچے ہیں۔ یہ قیدی غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیے جائیں گیغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی قومی آزادی کی تحریک فتح نے ان فلسطینی مرد اور خواتین قیدیوں کے نام شائع کیے جنہیں حماس اور اسرائیلی فریق کے درمیان ہونے والے تبادلے کے معاہدے کے مطابق رہا کیا جائے گا۔ حماس نے تصدیق کی کہ رہائی پانے والی تین خواتین قیدی 24 سالہ رومی گونن، 28 سالہ ایملی دماری اور ڈورون 31 سالہ شتنبر خیر ہیں۔