اسلام آباد (آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن آج منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد مادری زبانوں کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں بھی مذاکرے،سیمینارز اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی مختلف تقاریب سے خطاب کے دوران ماہرین لسانیات،دانشور اور مقررین مادری زبان کے حوالے سے لیکچر دیں گے