بغیرلائسنس موٹرسائیکل چلانیوالوں کیخلاف شکنجہ

انتظار و قطار سے بچنے کیلئے لائسنس سنٹرز24گھنٹے فعال بنائے گئے ہیں
 لاہور(کرائم رپورٹر)موٹر سائیکل لائسنس کے اجرا میں ریلیف کا سلسلہ جاری ہے،موٹرسائیکل لائسنس کیاجرامیں ریلیف سے42لاکھ سیزائدشہری مستفیدہوچکے ہیں، ایک ہی روزمیں موٹرسائیکل لرننگ وریگولرلائسنس کیاجراکاعمل جاری ہے۔ ترجمان ٹریفک کے مطابق موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کی مدت کو ختم کیا گیا،پنجاب میں پہلی بار موٹر سائیکل لائسنس کے اجرا میں اتنا بڑا ریلیف مہیا کیا گیا ، گزشتہ5ماہ سے صوبہ بھرمیں موٹرسائیکل سواروں کیلئے خصوصی مہم جاری ہے۔گزشتہ5ماہ کیدوران11لاکھ 3ہزارسیزائدشہریوں کوریگولرموٹرسائیکل کاڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے،پاکستان کیتمام صوبوں سیاب تک لاکھوں شہری موٹرسائیکل لائسنس کے ریلیف سے مستفیدہو چکے ہیں موٹرسائیکل کیلرننگ لائسنس پر42دن کاریلیف عوامی سہولت کے پیش نظرجاری رہیگا،موٹرسائیکل کالائسنس حاصل کرنیوالیشہری اس ریلیف   سے بھرپورفائدہ اٹھائیں،بغیرلائسنس موٹرسائیکل چلانیوالوں کیخلاف صوبہ بھرمیں سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے بتایا کہ انتظار و قطار سے بچنے کیلئے لائسنس سنٹرز24گھنٹے فعال بنائے گئے ہیں۔