چیف جسٹس نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ کرینگے
اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف اور صدرسپریم کورٹ باررؤف عطا سے ملاقات کے بعدآج اپوزیشن کے سات رکنی وفدسے ملاقات کریں گے۔ااورانھیں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے مرتب کردہ ایجنڈے سے ناصرف آگاہ کریں گے بلکہ ان سے بھی اس بارے تجاویزحاصل کریں گے۔باخبر ذرائع کے مطابق قائدحزب اختلاف عمرایوب خان کی سربراہی میں سات رکنی وفدملاقات کرے گا‘چیف جسٹس پاکستان انھیں عدالت کے اب تک کے تمام امورسمیت دیگرمعاملات سے آگاہ کریں گے عام لوگوں تک نصاف کی فراہمی اور دیگرحوالوں سے تجاویزبھی حاصل کریں گے