لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس اینمل ریسکیو سینٹر نے میونسپل کمیٹی کی مدد سے آوارہ کتوں کو دھر لیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نجی سوسائٹی مناواں میں گلی میں آوارہ کتوں نے خاتون پر حملہ کردیاآوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون شدید زخمی بھی ہوئی تو محلہ داروں نے پولیس اینمل ریسکیو سینٹر اطلاع دی،پولیس اینمل ریسکیو سینٹر نے میونسپل کارپوریشن کی مدد سے کتوں کو پکڑ کر این جی او کے حوالے کردیاپولیس اینمل ریسکیو سینٹر کی نجی سوسائٹی کو موثر اقدامات کی ہدایت کی سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق شہری ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس اینمل ریسیکو سینٹر رابطہ کرسکتے ہیں سی ٹی او لاہور کی انچارج ملیحہ لودھی،محمد عرفان اور سب انسپکٹر بلال کو شاباش دی پولیس اینمل ریسیکو سینٹر کے قیام کا مقصد بے زبان خلقِ خدا کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، لاہور،گوجرنوالہ،راولپنڈی اور فیصل آباد میں پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔