26دن پہلے تیز رفتار گاڑی نے حنوک کو سروسز لائن پر ٹکر ماری
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زارکے علاقہ میں ایل ڈبلیو ایم سی ورکر کے زخمی ہونے کا واقعہ حنوک مسیح 26 روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیاحنوک مسیح کو دوران ڈیوٹی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی تھی,تیز رفتار گاڑی نے حنوک مسیح کو سروسز لائن پر ٹکر ماری.ٹکر کے بعد حنوک مسیح گندے نالہ میں گر گیا تھا,ایف آئی آر کے مطابق حنوک مسیح کو قریبی عزیز نے دوستوں کی مدد سے گندے نالہ سے نکالا، حادثہ میں حنوک مسیح کا جبڑا، دانت ٹوٹ گیا ،سر بھی زخمی ہواحنوک مسیح تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال میں زیر علاج رہا،حنوک مسیح کے حادثہ کا مقدمہ سبزار تھانہ میں درج ہوا۔