بھارت: گیس ٹینکر دھماکے میں جھلس کر ایک شخص ہلاک، لوگ ویڈیوز بناتے رہے

بھارت: گیس ٹینکر دھماکے میں جھلس کر ایک شخص ہلاک، لوگ ویڈیوز بناتے رہے

بھارت کے شہر جے پور اجمیر ہائی وے پر گیس ٹینکر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کی زد میں آ کر 32 سالہ مکینک رادھے شیام چوہدری بری طرح جھلس گیا۔

 رپورٹ کے مطابق رادھے شیام دھماکے کے بعد آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا اور وہ 2 کلومیٹر تک مدد کے لیے پکارتا رہا لیکن موقع پر موجود لوگ اسے بچانے کے بجائے ویڈیوز بناتے رہے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیے۔بعد ازاں، جھلسے ہوئے شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس سانحے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔