حوثیوں کا تل ابیب پر میزائل حملہ، 16 افراد زخمی

حوثیوں کا تل ابیب پر میزائل حملہ، 16 افراد زخمی

ویب ڈیسک: یمن سے حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام یمن سے داغے گئے میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، تل ابیب پر میزائل حملے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حوثی عہدیدار ہزم الاسد نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی دفاعی نظاموں کی ناکامی سے ثابت ہوتا ہے کہ اب صیہونی دشمن کا قلب محفوظ نہیں رہا، اور اربوں ڈالر کی لاگت سے بنائے گئے دفاعی نظام کا کوئی فائدہ نہیں۔اس حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ جب ہم حوثیوں پر حملہ کرتے ہیں، تو یہ پوری دنیا کی طرف سے ہوتا ہے، اور امریکا سمیت دیگر اتحادی اس بات کو بخوبی جانتے ہیں۔