پنجاب میں تعلیمی ادارے24اگست کو کھلیں گے

 لاہور(آئی این پی) پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول 3 ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کے بعد 24 اگست سے دوبارہ کھلنے جا رہے ہیں۔اسکول کھلنے میں چند روز باقی رہنے کے باعث طلبہ اور والدین میں نئے تعلیمی سیشن کے اوقاتِ کار سے متعلق تجسس پایا جا رہا ہے تاہم اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کے اوقاتِ کار سے متعلق تاحال کوئی حتمی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔