اکبر بگٹی کے پوتے کی گیس رائیلٹی کیلئے درخواست منظور، او جی ڈی سی ایل کو 78 کروڑ ادائیگی کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے بلوچستان کے سابق وزیر اعلی نواب اکبر بگٹی مرحوم کے پوتے  کی درخواست پر سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا
کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے بلوچستان کے سابق وزیر اعلی نواب اکبر بگٹی مرحوم کے پوتے آل بگٹی کی گیس رائیلٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا اور او جی ڈی سی ایل کو 78 کروڑ ادائیگی کا حکم جاری کردیا گیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے 2016 سے رائیلٹی روک رکھی ہے۔ آل بگٹی نے 2011 سے 2016 کی رائیلٹی کے حصول کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔درخواست کے مطابق سنگل بینچ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے نیا سکسیشن سرٹیفکیٹ فائل کرنے کی ہدایت کی تھی۔