کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز

ویب ڈیسک: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہو گیا، محکمۂ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔

نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، صفورا چورنگی، گلشن معمار، گلستان جوہر اور اورنگی ٹاؤن میں ہلکی بارش ہوئی، جبکہ مبارک ویلیج، ہاکس بے، گلشن حدید اور ماڑی پور میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمۂ موسمیات کے ترجمان کے مطابق شہر میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوگا۔ آج رات تک بارش کا اختتام متوقع ہے۔ سانگھڑ، میرپور خاص اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا زیادہ زور ہے اور یہ سلسلہ شام اور رات تک جاری رہے گا۔