لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہو گئی ہے۔
کریم بلاک، اقبال ٹاؤن، سبزہ زار اور اطراف، جبکہ فیروزپور روڈ کے علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا، کوٹ لکھپت، گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور جوہر ٹاؤن میں بھی تیز بارش شروع ہو گئی ہے۔بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ بعض علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔