لاہور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، منشیات فروش گرفتار

لاہور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، منشیات فروش گرفتار

لاہور میں لاری اڈہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سلمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے 2200 گرام چرس اور 275 گرام آئس برآمد کی گئی، جن کی مالیت ہزاروں روپے بتائی گئی ہے۔ ملزم کو دوران چیکنگ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مزید کارروائی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔