پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی بیان یا معذرت نامہ جاری نہیں کیا گیا:ترجمان

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف نے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے حالیہ میڈیا بیانات پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے انہیں حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے  پارٹی کی جانب سے کسی بھی قسم کا سرکاری بیان یا معذرت نامہ جاری نہیں کیا گیا۔ترجمان نے واضح کیا کہ پارٹی کا مؤقف وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پیش کیا ہے، اور یہ تاثر دینا کہ پارٹی نے کسی دباؤ کے تحت معذرت کی ہے، سراسر غلط اور گمراہ کن ہے۔