سعودی کابینہ نے گریٹراسرائیل منصوبے کو مسترد کردیا

ریاض(آئی این پی )سعودی کابینہ نے صیہونی حکومت کے گریٹر اسرائیل منصوبے کو مسترد کر  تے ہوئے عالمی  برادری  اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پر زوردیا گیا وہ فلسطینی عوام پر ہونیوالے مظالم کو رکوانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔غیرملکی خبررساںادارے  کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرصدارت کا کابینہ کا اجلاس ہوا، سعودی کابینہ ن یمقبوضہ بیت المقدس کیاطراف یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت بھی کی،کابینہ نے بین الاقوامی قوانین کی بنیادپرفلسطینی عوام کے اپنی سرزمین پر آزاد اورخود مختار ریاست کے قیام کے تاریخی اور قانونی حق پر مملکت کے ٹھوس موقف کی توثیق کی۔