بچی سے زیادتی کے تینوں ملزم گرفتار

چک امرو (خصوصی رپورٹ)صدر پولیس شکرگڑھ نے سنگراں واقعہ میں بچی کے ساتھ زیادتی کے تینوں ملزم گرفتار کرلئے۔سوشل میڈیا پر بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو پر ڈی پی او نارووال ملک نوید نے نوٹس لیا، جس پر شکرگڑھ پولیس نے سنگراں کے رہائشی تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔