اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیر کو اسلام آباد میں ورک فرام ہوم کے نوٹیفکیشن کے پیش نظر اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کے روبرو سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان مقدمات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور متعلقہ فریقین کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔یہ فیصلہ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری دفاتر کیلئے جاری ورک فرام ہوم ہدایات کے تناظر میں کیا گیا ہے