ویب ڈیسک:پاکستان کی عدلیہ کو آج ایک بڑا صدمہ پہنچا ہے، سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، جسٹس سرمد جلال عثمانی کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔مرحوم جسٹس سرمد جلال عثمانی نے اپنی عدالتی زندگی میں اہم خدمات انجام دیں اور انصاف کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی وفات سے عدلیہ ایک تجربہ کار، دیانت دار اور قانون فہم جج سے محروم ہو گئی ہے۔
نمازِ جنازہ کا اعلان
مرحوم کی نمازِ جنازہ کل (22 اپریل) کو بعد نمازِ عصر کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں واقع مسجدِ حمزہ میں ادا کی جائے گی۔ عزیز و اقارب، وکلاء برادری اور عدالتی شخصیات سے جنازے میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
عدلیہ کا خراجِ عقیدت
سپریم کورٹ اور ملک بھر کی بار کونسلز کی جانب سے جسٹس سرمد جلال عثمانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔