نائیجر (آئی این پی) نائیجیریا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کیمیبی امومتیمی نے کہا ہے کہ وہ عیسائیوں کے قتل کے حوالے سے امریکی صدر کا بیان مستردکرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کیمیبی امومتیمی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا سے ملنے والے کسی بھی ممکنہ تعاون کا خیر مقدم کرے گا تاہم وہ مسیحی شہریوں کے قتل عام کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں