لاہور( خصوصی رپورٹ ) نان کی قیمت میں 5 روپے اضافے کے بعد 35 روپے کی ہوگئی تاہم روٹی کی قیمت فی الوقت 20 روپے ہی برقرار رکھی گئی ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں تندور مالکان اور نان بائیوں نے نان کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا، جس کے بعد نان کی نئی قیمت 35 روپے ہو گئی ہے، جبکہ روٹی کی قیمت فی الوقت 20 روپے ہی برقرار رکھی گئی ہے.قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نان بائیوں کا کہنا ہے کہ شہر میں سوئی گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کے باعث انہیں مہنگے داموں ایل پی جی استعمال کرنا پڑ رہی ہے اس کے علاوہ فائن میدے کی 80 کلوگرام والی بوری میں بھی 3,000 روپے کا نمایاں اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث پرانی قیمت پر نان بیچنا ناگزیر ہو گیا تھا. شہر کے اکثر علاقوں اور عام آبادیوں میں نان 35 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، تاہم تجارتی مراکز اور پوش علاقوں میں نان بائی اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں جہاں نان 40 سے 45 روپے تک بھی بیچا جا رہا ہے تندور ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے ان کے پاس قیمت بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔