بانی عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کریں گے تو مستعفی ہو جائوں گا:محمود اچکزئی کی ساتھیوں سے بات چیت
اسلام آباد (آئی این پی)محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی پاکستان تحریک انصاف کی اعلی سطح کی کمیٹی کے اس مبینہ مطالبے پر اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے جو اس نے ہفتے کو رات گئے تک جاری رہنے والے اجلاس میں کیا تھا۔ ایک ٹی وی چینل کے مطابق انہوں نے گزشتہ شب دیر گئے یہاں اپنی تحریک بحالی آئین کے اجلاس کے بعد اپنے گروپ کے قریبی ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، اگر اڈیالہ جیل میں موجود وہ شخص، جس نے مجھے قائد حزب اختلاف نامزد کیا تھا، مجھ سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کرے گا تو میں مستعفی ہو جائوں گا