چک امرو (خصوصی رپورٹ)عیسیٰ کنجروڑ اور گردونواح میں مچھروں کی بھرمار نے شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا۔ گلیوں، نالیوں اور کھڑے پانی میں مچھر تیزی سے پھیل رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت اور بلدیہ کے انسدادی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں سے سپرے یا صفائی کی کوئی م ئوثر مہم نہیں چلائی گئی۔ مچھروں کے کاٹنے سے بچے اور بزرگ سب ہی متاثر ہو رہے ہیں جبکہ بخار اور ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر نارووال اور سی ای او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مچھر مار سپرے اور صفائی مہم شروع کی جائے تاکہ عوام کو بڑھتی پریشانی سے نجات مل سکے۔