لاہور (کرائم رپورٹر) غازی آباد کے علاقے میں پولیس کی کارروائی کے دوران مجرم اشتہاری انصر خان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاپولیس کے مطابق کارروائی جعلسازی اور فراڈ کے مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری انصر خان کی گرفتاری کے لیے کی گئی تھی۔پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی انصر خان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار عاشق اور دلاور زخمی ہو گئے۔پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انصر خان کو گرفتار کر لیا اور موقع سے اسلحہ برآمد کر لیاپولیس کے مطابق انصر خان کے خلاف اس کے بیٹے حمزہ کے ساتھ مل کر دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت تھانہ غازی آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہیفائرنگ کے بعد انصر خان کا بیٹا حمزہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم انصر خان کی اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ساتھیوں کے ہمراہ بنائی گئی وڈیوز بھی منظر عام پر آ چکی ہیں، جبکہ مفرور ملزم حمزہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔